نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سینیٹ اجلاس،اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور
  • بریکنگ :- ترمیمی بل شوکت ترین نےایوان میں پیش کیا
  • بریکنگ :- حکومت ایک ووٹ سےبل منظورکرانےمیں کامیاب
  • بریکنگ :- حکومتی بنچزنے43،اپوزیشن نے42 ووٹ حاصل کیے
  • بریکنگ :- چیئرمین سینیٹ نےبھی بل کےحق میں ووٹ دیا
  • بریکنگ :- سینیٹردلاورخان گروپ کابھی بل کےحق میں ووٹ
  • بریکنگ :- سینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضاگیلانی غیرحاضر
  • بریکنگ :- مسلم لیگ(ن)کے4 سینیٹرزاجلاس میں شریک نہیں تھے
  • بریکنگ :- مشاہدحسین علالت کےباعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے
  • بریکنگ :- سینیٹرنزہت صادق کی کینیڈاموجودگی کےباعث عدم شرکت
  • بریکنگ :- اےاین پی کےعمرفاروق بھی اٹھ کرچلےگئے
  • بریکنگ :- سینیٹرہلال الرحمان کوروناکےباعث شریک نہ ہوسکے
  • بریکنگ :- فاٹاسےسینیٹرہدایت اللہ بھی ایوان سےغیرحاضررہے
  • بریکنگ :- بی این پی مینگل کے2 سینیٹرزبھی ایوان سےغیرحاضرتھے
  • بریکنگ :- اسلام آباد:سینیٹ کااجلاس پیرتک ملتوی
Coronavirus Updates

روزانہ کافی کا ایک کپ کورونا سے بچا سکتا ہے :تحقیق

روزانہ کافی کا ایک کپ کورونا سے بچا سکتا ہے :تحقیق

ایک نئی تحقیق میں امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا سے بچا جا سکتا ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر دس میں سے ایک فرد کو کووڈ-19 سے بچانے کیلئے مفید ہے ۔اس حوالے سے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ کافی میں کچھ ایسے اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرنے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے استعمال سے بھی کووڈ-19 سے بچا جاسکتا ہے ۔ تاہم چائے اور پھل اس حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوئے ۔ علاوہ ازیں پروسیسنگ فوڈ جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے ، کے استعمال سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیوٹرینٹ کی ویب سائٹ پر شائع کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement