چین،بچوں کو ویڈیو گیمز کی لت چھڑانے کیلئے نئی حکمت عملی
چین میں بچوں کی نیند کو یقینی بنانے اور ویڈیو گیمز کی لت کی روک تھام کیلئے نئی پابندیوں کو لگایا جارہا ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ٹین سینٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے چہرے کی شناخت والے ایک نئے سسٹم کو متعارف کرایا ہے جس کا مقصد 18 سال سے کم عمر افراد کو رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک گیمز کھیلنے سے روکنا ہے ۔اس سسٹم کو مڈنائٹ پٹرول کا نام دیا گیا ہے اور اس کا نفاذ ٹین سینٹ کی 60 فیصد سے زیادہ گیمز پر ہوگا۔ یہ سسٹم گیمز کھیلنے والوں کے چہرے سکین کرکے ان کی عمر کی جانچ پڑتال کرے گا۔کمپنی نے بتایا کہ جو فرد بھی چہرے کی شناخت سے انکار یا تصدیق نہیں کراسکے گا، اسے کم عمر سمجھا جائے گا اور زبردستی آف لائن کردیا جائے گا۔