اب انگلیوں کے پسینے سے بھی بجلی بنانا ممکن ہو گیا
جامعہ کیلیفورنیا، سان ڈیاگو نے انگلیوں کے کناروں پر لگائے گئے باریک سٹیکر سے بجلی بنانے کا عملی مظاہرہ کیا ہے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)جو انسانی پسینے سے بجلی تیارکرتا ہے ۔ پسینے سے بجلی بنانے والے یہ آلات بائیوفیول سیل کہلاتے ہیں۔ انہیں پہن کر اتنی بجلی تو بنائی جاسکتی ہے جو برقی پہناوے کیلئے کافی ہو ۔ بی ایف سی سوتے میں بھی بجلی بناتے رہیں گے ۔ اس کے علاوہ کی بورڈ ٹائپنگ سے بھی یہ بجلی بناسکیں گے ۔بی ایف سی بنانے والے سائنسداں جوزف وینگ کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ چھونے ، ٹی وی دیکھنے اور کھانے پینے کے دوران بجلی بناسکیں۔ جوزف نینوانجینئرنگ کے ماہرہیں۔ ماہرین چاہتے ہیں کہ لوگ شعوری طور پر برقی رو بناسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو بہت انقلابی قرار دیا جارہا ہے ۔اس کیلئے انگلیاں بہترین انتخاب ہیں کیونکہ انگلیوں کے کناروں پر پسینے کے غدود بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔