والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے :تحقیق

والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے :تحقیق

بچوں کی پرورش اور نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں والد کا کردار ایک ‘خاموش اور بے عمل’ شخص کے طور پر سمجھا جاتا ہے

نیویارک سٹی(نیٹ نیوز)لیکن بیٹیوں کے معاملے میں ایسا نہیں اور والد کا بیٹیوں پر اثر ہمارے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ۔ نوعمر لڑکیاں اپنے والد کی آغوش اور گرم جوشی کے رویے سے روزمرہ زندگی کے مسائل جھیلنے اور تناؤ سے باہر نکلنے میں زیادہ کامیاب رہتی ہیں۔ اسی طرح وہ اپنے احساسات کو بہتر انداز میں بیان کرنے کی اہل ہو جاتی ہیں جب کہ والد کی شفقت بچیوں میں غربت کا احساس بھی کم کرتی ہے ۔رٹگرز یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ جو بچیاں والد کے زیادہ قریب ہوتی ہیں وہ شادی کے بعد مضبوط اعصاب کی ماں ثابت ہوتی ہیں۔جرنل آف نارتھ امریکن سائیکولوجی کی تحقیق کے مطابق باپ کا کردار لڑکیوں کی کالج اور اس سے اوپر کی سطح کی تعلیم پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں