45ہزارپنسلوں کو جو ڑ کر دنیا کا سب سے بڑا جھولاتیار
پاکستانی نوجوان نے کئی برسوں کی محنت سے 45 ہزار پنسلوں کی مدد سے جھولا تیار کیا ہے
کراچی (نیٹ نیوز )بلال کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا واحد جھولا ہے اور وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے اپلائی کر چکے ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے پنسل آرٹسٹ بلال آصف نے دنیا بھر سے 45ہزار پنسلیں جمع کرکے دنیا کا سب سے بڑا جھولا بنایا ہے اوراسے ’’کرافٹڈسونگ ‘‘کا نام دیاہے ۔پنسلوں کے علاوہ جھولے میں شیشم کی لکڑی کا استعمال ہواہے ۔بلال کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا واحد جھولا ہے اور وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے اپلائی کر چکے ہیں۔