دنیا میں سب سے چوڑے تنے والا درخت138فٹ چوڑا
میکسیکو کے شہر اوکساکا سے 9 کلومیٹر دور سانتا ماریا ڈیل ٹیول کے قصبے میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت موجود ہے
میکسیکو سٹی(نیٹ نیوز)جسے دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ہر سال وہاں جاتے ہیں۔یہ درخت ایک مقامی چرچ کے احاطے میں لگا ہوا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب اگایا گیا تھا۔ مقامی زبان میں اسے ‘‘ٹیول کا درخت’’ کہا جاتا ہے جو اس قصبے کی شناخت بھی ظاہر کرتا ہے ،اس کا تعلق درختوں کی نوع ’’مونٹیزوما سائپرس‘‘سے ہے ۔ تنے کا پھیلاؤ 138 فٹ ہے ، جس کا احاطہ کرنے کیلئے کم از کم 30 بالغ افراد کو اپنے ہاتھ پھیلا کر دائرے کی شکل میں اس کے گرد کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔