پولینڈ،غوطہ خوروں نے دنیا کا آٹھواں عجوبہ دریافت کرلیا
پولینڈ کے غوطہ خوروں نے دوسری جنگ عظیم میں سمندر برد ہوجانے والے دنیا کے آٹھویں عجوبے کو دریافت کرلیا ہے
وارسا(نیٹ نیوز)جسے باہر نکالنے کے لیے آج سے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔برطانوی ویب سائٹ دی مرر کے مطابق اٹھارہویں صدی میں پروشیا میں تیار ہونے والے جواہرات سے جڑے ‘ عنبر روم’ کو روس کے سینٹ پیٹرس برگ کے نزدیک کیتھرائن محل میں نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جنگ کے دوران نازی فوج اسے ٹکڑے ٹکڑے کرکے کوئنسبرگ شہر لے گئی، جس کے بعد یہ غائب ہوگیا تھا ۔گزشتہ سال پولینڈ سے تعلق رکھنے والے شوقیہ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے بحیرہ بالٹک کی تہہ میں موجود ایک جہاز کے ملبے میں جواہرات سے مزین اس کمرے کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ جہاز کے ملبے سے ‘عنبر روم’ کو نکالنے کیلئے آج سے ایک زیر آب مشن کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ عنبر روم کی نقل کو کیتھرائن محل میں دیکھا جا سکتا ہے ۔