دو برابر حصوں میں تقسیم چٹان، سعودیہ کا ارضیاتی عجوبہ

دو برابر حصوں میں تقسیم چٹان، سعودیہ کا ارضیاتی عجوبہ

سرزمینِ عرب پر دنیا کا ایک انوکھا ارضیاتی عجوبہ موجود ہے جس میں ایک بڑی چٹان دو برابر حصے میں تقسیم نظر آتی ہے

ریاض(نیٹ نیوز)ایسا لگتا ہے کہ گرم چھری سے مکھن کی ٹکیاں کاٹی گئی ہے یا لیزر سے پہاڑ کو تراشا گیا ہے ۔یہ عجوبہ سعودی عرب کی مشہور وادیِ تیما کے نخلستان میں موجود ہے ۔ ال نسلا چٹان میدان کے عین درمیان موجود ہے ۔ بھاری چٹان کے دونوں حصے ایک ایک چھوٹے سے ابھار پرایستادہ ہے ۔ ریتیلے پتھر سے بنی یہ چٹانیں خوبصورت شوپیس کی مانند دکھائی دیتی ہیں۔ قیاس ہے کہ شاید 4000 ہزار برس قبل یہ چٹان دو برابر حصوں میں کٹ گئی تھی،اس پر ایک گھوڑے کے نقوش بھی کاڑھے گئے ہیں جو خود کئی ہزار برس قدیم ہیں۔ چٹان کی پچھلے حصے پر عربی تحریر اور انسانی نقوش بھی نمایاں طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ شاید زمین کھسکنے سے یہ پتھر دو برابر حصوں میں تقسیم ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں