12 برسوں سے روزانہ صرف 30منٹ سونے والا شخص

12 برسوں سے روزانہ صرف 30منٹ سونے والا شخص

جاپان میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 12 برس سے روزانہ صرف 30 منٹ یعنی آدھے گھنٹے کیلئے ہی سوتے ہیں اور وہ خود کو مکمل صحت مند اور توانا و چست محسوس کرتے ہیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ڈائیسوکے ہوری کی عمر 36 سال ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جب سے انھوں نے روزانہ سونے کا وقت کم کر دیا ہے ، تب سے وہ بہ مشکل ہی کبھی تھکن کا شکار ہوتے ہیں۔ہوری جاپان کے شارٹ سلیپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں اور وہ سینکڑوں لوگوں کو سونے کا وقت کم سے کم کرنے کی تکنیک سکھاتے ہیں، اس امید پر کہ وہ بھی ان کی طرح ’زرخیز‘ طرز زندگی اپنا سکیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ انھیں بھی غنودگی ہوتی ہے لیکن وہ سونے سے بچنے کیلئے کیفین کا استعمال کرتے ہیں۔ہوری نے بتایا کہ انھوں نے نیند کا دورانیہ کئی برسوں میں بتدریج کم کیا، تاہم لوگ اب بھی مشکل ہی سے یقین کرتے ہیں کہ وہ محض آدھے گھنٹے کی ہی نیند لیتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں