انتقام کی آگ میں بندر نے 22 کلومیٹر کا سفر طے کیا

انتقام کی آگ میں بندر نے 22 کلومیٹر کا سفر طے کیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے کوٹی گیہارا گاؤں میں بونٹ میکاک نسل سے تعلق رکھنے والا بندر سکول کے اطراف منڈلاتے دیکھا گیا

ممبئی(نیٹ نیوز)جس کے باعث بچے خوف کا شکار ہوئے تو مقامی انتظامیہ نے محکمہ جنگلات کو آگاہ کیا۔ محکمہ جنگلات نے رکشہ ڈرائیوروں کی مدد سے انہیں قابو پانے کا منصوبہ بنایا تاہم بندر نے رکشہ ڈرائیور پر حملہ کردیا ۔جگدیش نامی رکشے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پاگل بندر نے مجھے اس بُری طریقے سے کاٹا ہے کہ میں اپنا آٹو رکشہ نہیں چلا سکتا، ڈاکٹرز کے مطابق میرے زخم ٹھیک ہونے میں ایک ماہ لگے گا ۔بعد ازاں تیس سے زائد افراد نے بندر کو پکڑلیا اور محکمہ کے افسر اسے گاؤں سے بائیس کلو میٹر دو بلور جنگل میں چھوڑ آئے ۔ ایک ہفتے بعد بندر دوبارہ اسی گاؤں میں آن پہنچا، جگدیش کو پتہ چلا کہ بندر واپس آگیا ہے تو وہ بندر کے خوف سے روپوش ہوگیا، بعد ازاں بندر کو دوبارہ پکڑ کے اسے اس بار جنگل کے اندر چھوڑا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں