شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی میں رہائش بھی ہوگی

شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی میں رہائش بھی ہوگی

طالب علموں نے شمسی توانائی سے چلنے والی الیکٹرک کیمپر وین تیار کر لی ہے

نیدر لینڈز (نیٹ نیوز)سٹیلا ویٹا نامی گاڑی چھت پر لگے شمسی پینل کی مدد سے گاڑی چلانے شاور لینے ، ٹی وی دیکھنے ، لیپ ٹاپ چارج کرنے اور یہاں تک کہ کافی بنانے یا چھوٹے چولہے پر کھانا پکانے کیلئے بھی توانائی مہیا کرتی ہے ۔یہ گاڑی بیس طالب علموں کی تخلیق ہے جو کہ نیدرلینڈز کی انڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ایک تحقیقی گروپ کا حصہ ہیں۔ٹیم کے کچھ ارکان اس نیلی اور سفید رنگ کی کار وین پر یورپ کے تین ہزار کلو میٹر کے روڈ ٹرپ پر بی نکل چکے ہیں، پورے یورپ کا چکر لگانے کے بعد ٹرپ کا اختتام سپین کے جنوبی شہر طریفہ پر ہوگا۔ گاڑی بنانے والی ٹیم نے اسے گاڑی کے بجائے پہیوں پر چلتے پھرتے گھر کا نام دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ کیمپر وین نہیں ہے کیونکہ ہماری گاڑی توانائی کے حوالے سے خود کفیل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں