بندر رکشے میں بیٹھے شخص سے 1 لاکھ روپے چھین کر فرار

بندر رکشے میں بیٹھے شخص سے 1 لاکھ روپے چھین کر فرار

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ٹریفک جام کے دوران بندر رکشے میں موجود شخص سے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا

ممبئی(نیٹ نیوز)مذکورہ واقعہ کٹاؤ گھاٹ کے علاقے میں دن کے دوران پیش آیا، شہری رکشے میں دیگر دو افراد کے ساتھ سفر کررہا تھا اور نقدی کو تولیے میں لپیٹا ہوا تھا، بندر آیا اور نوٹوں سے بھرا تولیہ چھین کر درخت پر چڑھ گیا۔درخت پر چڑھنے کے بعد بندر نے تولیے کو جھٹکا تو کرنسی نوٹ چاروں طرف بکھر گئے ، رقم کا مالک شخص 56 ہزار روپے واپس حاصل کرسکا باقی رقم اس کے ہاتھ نہیں آسکی۔رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہ ہونے کے سبب پولیس شناخت نہیں کرسکی کہ باقی نقدی کس نے لی۔علاوہ ازیں پیسوں کی چوری کا کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا کیونکہ کسی کے خلاف کوئی ثبوت پولیس کو نہیں ملا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں