لیگو نے ٹائی ٹینک کا اپنا سب سے بڑا ماڈل پیش کردیا

لیگو نے ٹائی ٹینک کا اپنا سب سے بڑا ماڈل پیش کردیا

دنیا بھر میں پلاسٹک کے ٹکڑوں کو جوڑ کر تخلیقی اشیا بنانے والی مشہور کمپنی لیگو نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ماڈل بنایا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)جو مشہور بحری جہاز ٹائٹینک کا چھوٹا لیکن تفصیلی ماڈل ہے ۔ اس کا پورا نام ہی آر ایم ایس ٹائٹینک رکھا گیا ہے جو مجموعی طور پر 9090 ٹکڑوں پر مشتمل ہے ۔اپنے پہلے ہی سفر میں غرقاب ہوجانے والے ٹائٹینک کا ماڈل 53 انچ طویل ہے جسے تین حصوں میں جوڑا جاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ لیگو کی مدد سے آپ اس کے اندر کا پورا منظر بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس کی ڈیزائننگ میں ماڈل کو عین اصلی بحری جہاز پر ڈھالا گیا ہے ۔ اس میں سیڑھیاں ہیں ، انجن روم ہے اور فرنیچر وغیرہ بھی موجود ہے ۔ یہ ماڈل اصل جہاز کے دو سوویں حصے کے برابر ہے ۔ یکم نومبر کے بعد سے شائقین اس کا آرڈر دے سکتے ہیں اور اس کی قیمت 629 ڈالر رکھی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں