شوہر نے اہلیہ کے لیے منفرد گھر بنالیا، ویڈیو وائرل

شوہر نے اہلیہ کے لیے منفرد گھر بنالیا، ویڈیو وائرل

شوہر نے اہلیہ کیلئے منفرد گھر بنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بوسنیا میں ایک شخص نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے خود ایک ایسا گھر تعمیر کیا ہے جو چاروں طرف گھومتا ہے

بوسنیا (نیٹ نیوز)72 سالہ ووجن کیوسک نے بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر سربٹس میں اپنی اہلیہ کے لیے ایسا مکان ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے جو چاروں طرف گھوم بھی سکتا ہے ۔ووجن کیوسک کی اہلیہ اپنے موڈ کے مطابق گھر کو کسی بھی سمت میں گھما سکتی ہیں جو بھی منظر دیکھنے کو ان کا دل چاہ رہا ہو۔ووجن کیوسک نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے بعد جب انہوں نے اپنا کاروبار بھی بچوں کے حوالے کر دیا تو ان کے پاس اتنا وقت میسر تھا کہ وہ اپنی بیوی کی خواہش پوری کر سکیں۔کئی سال پہلے اہلیہ کی خواہش تھی کہ ایسا گھر ہو جہاں کمروں کا رخ سورج کی جانب ہو، تو ووجن نے خواہش کے مطابق ایسا ہی گھر تعمیر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں