ٹیسٹ سیریز:پاکستان کو انگلینڈ میں پہلی بار وائٹ واش
تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے دونوں اوپنرز 2رنز پر پویلین چلے گئے ،جو روٹ اور جورڈن ناقابل شکست رہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کو ٹیسٹ سیریزمیں پہلی بارانگلینڈمیں وائٹ واش کا سامناکرناپڑگیا،میزبان ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، 130 رنزکا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، محمد عباس نے انگلش ٹیم کے دونوں اوپنرز بین ڈکٹ اور ایمیلیو گے کو 2 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد کپتان جو روٹ اور جورڈن کوکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کسی نقصان کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔جو روٹ 62 اور جورڈن کاکس 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 133رنز سکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 453 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 449 رنز سکور کیے ، یوں انگلینڈ کو دوسری اننگز میں کامیابی کے لئے 130 رنز کا ہدف ملا۔ڈان لارینس کو پلیئرآف دی میچ اوراولی رابنسن اورمحمدعباس کو پلیئرآف دی سیریزقراردیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments