ریڈ بال کرکٹ ترجیح:شاہین آفریدی ،ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم

ریڈ بال کرکٹ ترجیح:شاہین آفریدی ،ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ریڈ بال کرکٹ کو اپنی ‘پہلی ترجیح’ قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

شاہین آفریدی نے کہاکہ انہیں ہمیشہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ پسند رہی ہے تاہم مسلسل بین الاقوامی مصروفیات کے باعث انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے مواقع کم ملے ۔ ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ لائن اور لینتھ بھی بہتر ہوتی ہے ۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی اسی انداز سے بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے جیسا ٹیسٹ کرکٹ میں کرتے رہے ہیں۔ شاہین حال ہی میں چیمپئنز کپ کے کامیاب ترین بولر رہے جہاں انہوں نے فائنل میں 7 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم پاکستان گولڈ کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...