یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا:رضا اللہ

یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا:رضا اللہ

خودکوآل راؤنڈر سمجھتاہوں ،تین بیٹ ساتھ لیکرآیا ، دو ٹوٹ گئے :پریس کانفرنس

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ڈیبیو ٹیسٹ میں ریکارڈز کے انبار لگانے رضا اللہ نے ٹیم میں نام آنے کے وقت پاسپورٹ نہ ہونے کی خبریں غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا،میرا پاسپورٹ ایک سال پہلے کا بنا ہوا ہے ۔محمد عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ میں این سی اے کے کیمپ سے واپس گیا تھا، ایک صبح میں فجر کی نماز پڑھ رہا تھا تو نبیل بھائی کی کال آئی کہ فوراً لاہور واپس آجاؤ، مجھے لگا کہ شاید ایشین گیمز کے لیے بلایا ہے لیکن جب وہاں پہنچا تو پتہ چلا کہ ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہا ہوں۔اپنی بیٹنگ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے فرسٹ کلاس میں نصف سنچری اور سنچری بھی بنا رکھی ہے تو یہی بات کی تھی کہ میں کرسکتا ہوں۔ میں اپنے آپ کو آل راؤنڈر سمجھتا ہوں۔ شارٹ بال میری فیورٹ ہے ، میں اسے اچھا کھیلتا ہوں، میں بس ہر بولر پر اٹیک کر رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں رضا اللہ نے ہسنتے ہوئے کہا کہ میں تین بیٹ ساتھ لے کر آیا تھا جس میں سے دو ٹوٹ گئے ، بس ایک ہی بچا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...