فرسٹ کلاس کرکٹ میں کوکابورا گیند واپس لانے کا فیصلہ

 فرسٹ کلاس کرکٹ میں کوکابورا گیند واپس لانے کا فیصلہ

کوکابورا گیند سے بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان بہتر توازن قائم ہوگا :پی سی بی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک بار پھر کوکابورا گیند استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے کے بعد قائد اعظم ٹرافی اور پریذیڈنٹ ٹرافی میں گزشتہ دو سیزنز سے استعمال ہونے والی ڈیوکس گیند کا دور ختم ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا ماننا ہے کہ کوکابورا گیند کی واپسی سے ڈومیسٹک اور ٹیسٹ کرکٹ کے درمیان موجود فرق کم کرنے میں مدد ملے گی۔ڈیوکس گیند کی نمایاں اور سخت سیون کے باعث فاسٹ بولرز کو زیادہ دیر تک سوئنگ اور سیم موومنٹ ملتی رہی جس سے کئی میچز میں بولرز کو واضح برتری حاصل رہی۔نئے سیزن میں زیادہ تر فرسٹ کلاس میچز پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں ہوں گے ، جہاں موسم اور پچز پہلے ہی فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار ہیں۔پی سی بی کو امید ہے کہ کوکابورا گیند سے بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان بہتر توازن قائم ہوگا جبکہ سپنرز کو بھی زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔پاکستان میں کوکابورا گیند آخری بار 2023-24 سیزن تک استعمال ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...