تین گھنٹے ایک منٹ تک برف میں بیٹھنے کا عالمی ریکارڈ

  تین گھنٹے ایک منٹ تک برف میں بیٹھنے کا عالمی ریکارڈ

براعطم یورپ کے ملک لیتھوینیا کے شہری ویلران رومانوفسکی نے مسلسل تین گھنٹے اور ایک منٹ کے لئے گردن سے پاؤں تک برف میں بیٹھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے

ولنیئس(نیٹ نیوز)ویلران نے یہ کارنامہ لیتھوینیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ایک مرکزی چوراہے پر انجام دیا۔یہ منظر دیکھنے کے لئے سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی شامل تھے ۔اگرچہ یہ ریکارڈ ان نمائندوں کے سامنے بنایا گیا لیکن پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ جائے گا۔تب تک برف میں سب سے زیادہ دیر بیٹھے رہنے کا عالمی ریکارڈ فرانسیسی شہری رومین وانڈن ڈورپ کے پاس رہے گا جنہوں نے دسمبر 2020 میں دو گھنٹے 35 منٹ تک مسلسل برف میں بیٹھ کر یہ ورلڈریکارڈ قائم کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں