روایتی قطری ٹوپی غافیہ کیطرح دکھنے والافٹبال سٹیڈیم

 روایتی قطری ٹوپی غافیہ کیطرح دکھنے والافٹبال سٹیڈیم

گرم صحرا میں کسی چوڑی روایتی ٹوپی کی طرح دکھائی دینے والی چیز دراصل ایک فٹبال سٹیڈیم ہے جسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کیلئے تعمیر کیا گیا ہے جو قطر میں کھیلا جائے گا

دوحہ(نیٹ نیوز)اس کا نام ‘الثمامہ سٹیڈیم’ ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ سے کچھ دوری پر صحرا میں واقع ہے ۔اس کی تعمیر کچھ دن پہلے ہی مکمل ہوئی ہے جبکہ اسے قطر کے معروف ماہرِ تعمیرات، ابراہیم محمد جیداہ نے ڈیزائن کیا ہے ۔ابراہیم جیداہ کے مطابق، الثمامہ سٹیڈیم کا منفرد ڈیزائن روایتی قطری ٹوپی ‘غافیہ’ جیسا ہے جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ صحرا کی شدید گرمی سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بھی محفوظ رکھتا ہے ۔سٹیڈیم میں ایک مسجد، بوتیک، ہوٹل اور وسیع مارکیٹ بھی شامل ہے ۔ شمسی پینلوں کا جال سٹیڈیم میں نصب ایئرکنڈیشننگ نظاموں کے لیے بجلی کی ضرورت پوری کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں