کورونا کیلئے ذمہ دار قرار دئیے جانیوالے پرندے کیلئے ایوارڈ

کورونا کیلئے ذمہ دار قرار دئیے جانیوالے پرندے کیلئے ایوارڈ

زیادہ تر ماہرین نے کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے سلسلے میں یہی کہا ہے کہ اس کیلئے ذمہ دار پرندہ چمگادڑ ہے

ویلنگٹن(نیٹ نیوز)تاہم اس پرندے کو نیوزی لینڈ میں سال کے ‘بہترین پرندے ’ کا ایوارڈ دے دیا گیا ہے ۔ فوریسٹ اینڈ برڈ نامی ادارہ یہ مقابلہ ہر سال منعقد کراتا ہے ۔ نیوزی لینڈ میں پائے جانے والی چمگادڑ کی قِسم پیکا پیکا تُو روا کو مقابلے میں 3 ہزار ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی، فوریسٹ اینڈ برڈ کے مطابق مقابلے میں تقریباً 58 ہزار ووٹ تھے اور وہ دنیا بھر سے آئے تھے ۔پیکا پیکا توُ روا یا لمبی دُم والی چمگادڑ دنیا میں سب سے زیادہ نایاب ممالیہ ہیں، چمگادڑ نیوزی لینڈ کا واحد آبائی زمینی ممالیہ بھی ہے ۔ان کا سائز انگوٹھے جتنا ہوتا ہے اور جب یہ پیدا ہوتے ہیں اس وقت یہ شہد کی بڑی مکھی جتنے چھوٹے ہوتے ہیں ۔چمگادڑ نے یہ مقابلہ گزشتہ برس کے فاتح پرندے کاکاپو سے جیتا، جو دنیا کا واحد ایسا طوطا ہے جو رات بھر جاگتا ہے اور اڑتا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں