امریکی سائنسدانوں نے پراسرار ‘گرم سیاہ برف’ تیار کر لی

امریکی سائنسدانوں نے پراسرار ‘گرم سیاہ برف’ تیار کر لی

برف کا نام آتے ہی ذہن میں ٹھنڈی اور سفید چیز کا خیال آتا ہے لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے زبردست دباؤ اور بلند درجہ حرارت پر پانی کو سیاہ رنگت والی برف میں تبدیل کرلیا ہے

شکاگو(نیٹ نیوز)تکنیکی زبان میں یہ ‘سپرآیونک آئس’ کہلاتی ہے جسے عام زبان میں ‘گرم سیاہ برف’ کہا جاتا ہے ۔اس بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ شاید برف کی یہی قسم یورینس اور نیپچون سیاروں کی گہرائی میں موجود ہے ، جس کی وجہ سے ان دونوں سیاروں کا عجیب و غریب مقناطیسی میدان بھی وجود میں آتا ہے ۔ آرگون نیشنل لیبارٹری میں یہ ‘گرم سیاہ برف’ انتہائی خصوصی حالات کے تحت تیار کی گئی ۔ سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ یہ برف 627 ڈگری سینٹی گریڈ پر بننا شروع ہوئی اور 1,627 ڈگری سینٹی گریڈ تک برقرار رہی۔ ۔ آئندہ تجربات میں ماہرین اسے چند گھنٹوں تک اسی حالت میں رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں