24سال سے گمشدہ بھائی کا سامنے آ کر بھائی پر اچانک حملہ

24سال سے گمشدہ بھائی کا سامنے آ کر بھائی پر اچانک حملہ

اٹلی میں 24 سال تک اپنے گمشدہ بھائی کو ڈھونڈنے والے شخص کو بھائی کا سراغ اس وقت ملا

روم(نیٹ نیوز) جب اس کا بھائی چاقو لہراتا ہوا اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس پر حملہ کردیا۔ 35 سالہ مارٹن گزشتہ 24 سال سے اپنے بھائی آئیوو کی تلاش میں تھا، آئیوو باپ کے مرنے کے بعد 18 سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔پھر ایک رات اچانک ایک حملہ آور اس کے گھر میں داخل ہوا اور چاقو سے اس پر حملہ کردیا، خوفزدہ مارٹن نے چلا کر پوچھا کہ وہ کون ہے اور کیا چاہتا ہے ، جس پر حملہ آور نے بتایا، میں تمہارا بھائی ہوں کیا تم نے مجھے پہچانا نہیں؟مارٹن اس وقت زخمی حالت میں ہسپتال میں موجود ہے جبکہ آئیوو کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔مارٹن کے وکیل کے مطابق آئیوو ممکنہ طور پر جائیداد کی تقسیم پر نالاں تھا، مارٹن جس گھر میں رہائش پذیر تھا وہ ان دونوں کے باپ نے مارٹن کو دے دیا تھا۔ آئیوو غربت میں زندگی بسر کر رہا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں