سونے کے ذرات خطرناک بیکٹیریا کیخلاف ہتھیاربن گئے

سونے کے ذرات خطرناک بیکٹیریا کیخلاف ہتھیاربن گئے

دنیا کی تین بڑی جامعات کے کئی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ طاقتور ترین اینٹی بائیوٹکس ادویات سے ٹھیک نہ ہونے والے بیکٹیریا کو سونے کے خاص ذرات سے تباہ کیا جاسکتا ہے

لندن(نیٹ نیوز)چین میں سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فیوڈان یونیورسٹی اور برطانوی جامعہ لیڈز کے سائنسدانوں نے سونے کے نینوذرات کو خاص انداز سے ڈیزائن کیا ہے ، جو بیکٹیریا کو تباہ کرتے ہیں جبکہ اطراف کے تندرست حصوں کو نقصان نہیں پہنچاتے ۔ سونے کے ذرات دوست اور دشمن کی تمیز نہیں کرپاتے تھے اور جسم کے اندر صحتمند حصوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں جس پر تین جامعات کے سائنسدانوں نے کام کرکے اس کارآمد بنالیا۔سائنسدانوں نے سونے کے نینوذرات کی اس ٹیکنالوجی کو بیکٹیریا کے خاتمے کیلئے سنہری موقع قرار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں