جیپ ڈرائیورنے 25سال میں بنجر پہاڑ کو گھنا جنگل بنادیا

جیپ ڈرائیورنے 25سال میں بنجر پہاڑ کو گھنا جنگل بنادیا

63 برس کے عارف منہاس آزادکشمیر کے ضلع باغ کے رہائشی اور جیپ ڈرائیور ہیں

مظفر آباد ( نیٹ نیوز )جن کی درختوں سے محبت کی مثال آج کے زمانے میں کم ہی ملتی ہے ، انہوں نے ایک بنجر پہاڑ کو 25سال میں ایک ہرے بھرے گھنے جنگل میں بدل دیاہے ۔عارف کو بنجر پہاڑ پر درخت اگانے کا خیال 30 سال قبل لیبیا میں ملازمت کے دوران آیا اور ان کے بقول وہ وہاں لوگوں کی درختوں سے محبت اور ماحول دوستی سے کافی متاثر ہوئے تھے ۔محمد عارف کا کہناہے کہ درخت مجھے میرے بچوں کی طرح عزیز ہیں ،کوئی انہیں نقصان پہنچائے تو مجھے درد محسوس ہوتا ہے ، روزانہ جب تک اپنے پودوں کو نہ دیکھ لوں مجھے بے چینی سی محسوس ہوتی رہتی ہے ۔محمد عارف کا اگایا ہوا جنگل ان کے اپنے گاؤں ماہلدرہ سے کچھ ہی فاصلے پر موجود پہاڑ پرہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں