کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنیوالی عمارتوں کا ڈیزائن پیش
امریکی کمپنی نے ایسی ماحول دوست عمارتوں کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے فضائی آلودگی کم کریں گی
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)‘‘سکڈمور، اوئنگ اینڈ میرل’’ نامی تعمیراتی ادارے نے منصوبے کو ‘‘اربن سیکوئیا’’ کا نام دیا ہے ۔ یہ وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی اونچی اونچی عمارتوں کا منصوبہ ہے جنہیں خاص انداز میں، اس طرح تعمیر کیا جائے گا کہ وہ رہائش فراہم کرنے کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والے ٹاوروں کا کام بھی کریں گی۔ ہر منزل پر پودے رکھے جائیں گے لیکن ساتھ ہی چند منزلوں کے بعد ایک منزل درختوں کیلئے وقف ہوگی۔ ہر دو منزلوں کے درمیان خاص جگہ رکھی جائے گی جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہو کر فلٹریشن سسٹم سے گزرے گی اور خاص پائپوں سے ہوتی ہوئی درختوں اور پودوں والے حصے تک پہنچا دی جائے گی منصوبہ سال میں 1,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرسکے گا۔