طیارے کی دنیا کے ساتویں براعظم پر لینڈنگ کی ویڈیو وائرل

طیارے کی دنیا کے ساتویں براعظم پر لینڈنگ کی ویڈیو وائرل

طیارے نے دنیا کے ساتویں براعظم انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔پرتگال کی ایئرلائن ہائی فلائی کی پرواز نے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے اڑان بھری تھی

ماسکو(نیٹ نیوز)یہ پرواز 5 گھنٹوں میں 2500 ناٹیکل میل کا سفر طے کر کے انٹارکٹیکا پہنچی اور برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔جہاز کے عملے نے انٹارکٹیکا میں ساڑھے تین گھنٹے گزارے ۔ رپورٹ کے مطابق مشکلات کے باوجود کپتان میپوری نے کامیابی کے ساتھ جیٹ کے پہیوں کو نیچے کیا ۔یہ بات قابل غور ہے کہ انٹارکٹیکا میں ابھی تک کوئی حقیقی ہوائی اڈاموجود نہیں ہے ۔برفانی کھائی میں صرف 50 لینڈنگ سٹرپس اور رن وے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں چند اور چیلنجنگ لینڈنگ کا امکان ہے لیکن میپوری اور اس کے عملے نے ثابت کر دیا ہے کہ ایسا کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں