ایسی خاتون روبوٹ جو شاعری اور مصوری کرسکتی ہے

ایسی خاتون روبوٹ جو شاعری اور مصوری کرسکتی ہے

تصویر میں انسانی خدوخال سے قریب ایک خاتون روبوٹ دکھائی دے رہی ہے

آکسفورڈ(نیٹ نیوز)یہ دنیا کی پہلی روبوٹ ہے جو مصوری کے علاوہ شاعری بھی کرسکتی ہے ۔آکسفورڈ کے انجینئر ایڈین میلر نے اسے ڈیزائن کیا ہے ۔ اسی ہفتے ایڈا نے اطالوی شاعر دانتے کی زمین پر ایک نظم لکھی ہے جو ‘ڈیوائن کامیڈی’ جیسی ہے ۔ اس کے سافٹ ویئر اور الگورتھم نے پہلے دانتے کی تقاریر اور تحریر کو پڑھا اور اپنے ڈیٹا سے مناسب الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے اشعار کہے ہیں۔ میلر نے بتایا کہ روبوٹ میں لکھنے کی صلاحیت غیرمعمولی ہے اور پڑھنے والوں کو جب تک نہ بتایا جائے تووہ یہ سمجھے گا کہ اسے انسان نے لکھا ہے ۔ آئی ڈا شاعری کے علاوہ مصوری بھی کرسکتی ہے ۔ آئی ڈی مصوری کی نقل کرنے کی ماہر ہے اور شاعری کی نقالی بھی خوب کرتی ہے ۔ اسے دس نظمیں پڑھادیں یا پانچ تصاویر دکھائیں تو یہ خود اپنی تخلیق کرنے لگتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں