چینی خلائی گاڑی نے چاند پرپراسرار جھونپڑی دریافت کرلی

چینی خلائی گاڑی نے چاند پرپراسرار جھونپڑی دریافت کرلی

چین کی خلائی گاڑی یو تو2 نے چاندکے دوردراز علاقے میں پراسرار جھونپڑی دریافت کرلی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی خلائی ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق چاند کی سطح پرگشت کرتی خلائی گاڑی نے دور درازعلاقے میں ایک چھونپڑی نما چیز دریافت کی ہے ۔ خلائی گاڑی نے جھونپڑی کی تصاویرخلائی ایجنسی کو بھیجی ہیں جس میں چاند کے تاریک حصے میں ایک چوکورچیز کودیکھا جاسکتا ہے ۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جارہی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جھونپڑی سمجھی جانے والی چیزبڑا پتھریا کسی بڑے پتھر کا ٹکڑا ہوسکتا ہے ۔چین نے 3سال قبل خلائی گاڑی چاند کے دور دراز اورتاریک حصوں کی معلومات جاننے کے لئے روانہ کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں