سائنس فکشن جیسی اڑن کار کی دبئی میں آزمائشی پرواز
لندن(نیٹ نیوز)اس کار کو دیکھ کر آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ بیٹ مین کی گاڑی لگتی ہے اور اپنے جدید ترین ڈیزائن کی بنیاد پر رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والے کار ہے جس کی کامیاب آزمائش دبئی میں کی گئی ہے ۔
برطانوی کمپنی بیل ویدر نے اسے بنایا ہے اور اس کی نصف جسامت ماڈل نے ٹیسٹ فلائٹ میں متوقع نتائج دکھائے ہیں جس کی ویڈیو دیکھ کرآپ خود حیرت میں ڈوب جائیں گے ۔ اسے وولر ای وی ٹی او ایل کا نام دیا گیا ہے ۔ ماہرین اسے ہائپرکار قرار دے رہے ہیں۔نصف جسامت پر اڑنے کے باوجود اس نے سائنسدانوں اور انجینئروں کا دل خوش کردیا ہے ۔ نظری طور پر یہ 135 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ 3000 فٹ کی بلندی پر جاسکتی ہے ۔ماحول دوست، برق رفتار اور بے آواز وولر کارمکمل طور پر برقی توانائی سے چلتی اور پرواز کرتی ہے ۔ ویڈیو بی ویدر کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے ۔