اٹلی،ہوا میں اُڑنے والی دیوقامت مسافر بردار کشتی

اٹلی،ہوا میں اُڑنے والی دیوقامت مسافر بردار کشتی

روم(نیٹ نیوز)اٹلی کے ‘لازارینی ڈیزائن سٹوڈیو’ نے ایک ایسی پرآسائش اور دیوقامت کشتی کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو ہوا میں اُڑے گی اور پانی پر اُتر سکے گی۔

اسے ‘ایئر یاٹ’ کا نام دیا گیا ہے ۔بنیادی طور پر یہ دو ایئرشپس کا مجموعہ ہوگی جنہیں درمیان میں ایک مرکزی ڈھانچے کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ان میں سے ہر ایئرشپ میں 2 لاکھ مکعب میٹر ہیلیم گیس بھری ہوگی جو اسے فضا میں بلند رکھنے میں مددگار ہوگی۔

دورانِ پرواز رفتار یا سمت تبدیل کرنے کیلئے اس میں چار بڑے پنکھے بھی نصب ہوں گے جو ایئر شپس میں لگی ہوئی بیٹریوں سے بجلی حاصل کریں گے جبکہ بیٹریوں کو ان ایئر شپس کی چھتوں پر نصب وسیع شمسی پینلوں سے چارج کیا جائے گا۔لازارینی ڈیزائن سٹوڈیو کے مطابق، اس ‘ایئر یاٹ’ میں 22 مسافر بہت آرام سے رہ سکیں گے ۔ ایئر یاٹ زیادہ سے زیادہ 111 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں