مسافر کے ماسک نہ پہننے پر پرواز آدھے راستے سے واپس

مسافر کے ماسک نہ پہننے پر پرواز آدھے راستے سے واپس

میامی(نیٹ نیوز)امریکا سے لندن جانے والے طیارے کے مسافر نے عملے کی جانب سے بار بار تنبیہ کے باوجود ماسک پہننے سے انکار کردیا جس پر پائلٹ آدھے راستے سے پرواز واپس لے آیا۔

 امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے لندن جانے والی پرواز آدھا سفر طے کرنے کے بعد واپس لوٹ آئی اور اس کی وجہ ایک مسافر کا ماسک لگانے سے انکار تھا۔129 مسافروں اور عملے کے 14 ارکان کے ساتھ لندن جانے والی پرواز میامی سے روانہ ہوگئی اور تھوڑی دیر بعد ایک مسافر نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک اتار دیا اور عملے کے اصرار کے باوجود ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

جس پر بدمزگی پیدا ہوگئی۔مسافر اور عملے کے درمیان معاملہ طے نہ پاتے دیکھ کر پائلٹ ‘‘یوٹرن’’ مارتے ہوئے پرواز واپس میامی لے گیا جہاں پہلے ہی پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔ پولیس نے مسافر کو حراست میں لے کر اس پرسفری پابندی عائد کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں