بھارتی تاجرنے قرض نہ دینے پر بینک کو ہی آگ لگادی
نیودہلی (نیٹ نیوز)جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک تاجر نے قرض دینے سے انکار کرنے پر بینک برانچ کو ہی آگ لگادی، جس پر اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اس نے اپنے چہرہ چھپاکر اور ہاتھوں میں دستانے پہن کر رات گئے تقریباً دو بجے کے قریب شیشے کی کھڑکیاں توڑ کر بینک کے اندر پٹرول پھینکا اور آگ لگادی۔کرناٹک کی ہاویری ڈسٹرکٹ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 33 سالہ ملزم کو اسے ہفتے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم گجرات سے ویونگ مشینیں خرید کر انہیں ضلع ہاویری میں فروخت کرتا تھا اور اس نے کافی خواتین سے رقوم لے رکھی تھیں ۔