امریکا، رقم جیتنے والے بے خبر سیاح کو تلاش کرلیا گیا

امریکا، رقم جیتنے والے بے خبر سیاح کو تلاش کرلیا گیا

لاس ویگاس(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ سلاٹ مشین پر رقم جیتنے والے ایک سیاح کو اس کا پتا نہیں چل سکا اور وہ اپنے گھر چلاگیا لیکن بعد میں انتظامیہ نے اسے تلاش کرلیا اور اب رقم اس تک پہنچائی جارہی ہے۔

 گزشتہ ہفتے ٹریژر آئی لینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں لگی سلاٹ مشین پر ایک شخص نے دو لاکھ تیس ہزار ڈالر جیتے تھے لیکن تکنیکی نقص کی بنا پر رقم سکرین پر ظاہر نہیں ہوئی۔ اس کے بعد انتظامیہ نے ایک ماہ کی جدوجہد کے بعد اس شخص کو تلاش کرلیا ہے۔

اس شخص کا نام رابرٹ ٹیلر ہے جس نے 8 جنوری کو سلاٹ مشین پر رقم جیتی تھی جس کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ وہ ایریزونا کا ایک سیاح تھا جو لاس ویگاس آیا تھا۔ اس کیلئے سینکڑوں گھنٹوں کی ویڈیو دیکھی گئیں اور جیتنے والے کا سراغ لگایا گیا۔ یہاں تک کہ ٹیکسیوں اور گاڑیوں کا ڈیٹا بھی تلاش کیا گیا۔ انعام کی رقم پانچ کروڑ روپے سے زائد کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں