سندھ کی درگاہ جہاں کلہاڑے کے نذرانے دئیے جاتے ہیں

سندھ کی درگاہ جہاں کلہاڑے کے نذرانے دئیے جاتے ہیں

کراچی(نیٹ نیوزـ)سندھ کے ضلع میرپور خاص میں ایک درگاہ ہے جہاں لوگ اپنی منتیں پوری ہونے پر لکڑی کا کلہاڑا نذرانے کے طور پر رکھ جاتے ہیں،یونین کونسل واگھریجی میں موجود درگاہ محمود شاہ کے عقیدت مند ضامن علی نے بتایا کہ کافی عرصہ پہلے پُران شاخ کے کنارے سائیں محمود شاہ آباد ہوئے ۔

 پہلے یہاں بودلو ذات کے لوگ رہتے تھے ،درویش محمود شاہ نے وہاں ایک عورت کو اپنی بہن بنایا تھا جب کہ یہ بات بھی کی جاتی ہے کہ ان کو محبت ہوگئی تھی۔ لڑکی کے رشتے داروں نے محمود شاہ کو کلہاڑے سے کاٹ کر مارا لیکن بعدازاں آ کر دیکھا تو وہ صحیح سالم تھے ۔

یہ سلسلہ سات مرتبہ چلا آخر کار درویش نے ایک لکڑی کے کلہاڑے پر لوہے کا پانی لگا کر ان کو دیا اور کہا کہ مجھے اس سے مارو میں مر جاؤں گا اور ایسا ہی ہوا،درویش کے بعد سارے بودلے قبیلے کے لوگ دربدر ہوگئے اور ان کا گاؤں غرق ہو گیا اب کسی بودلے کو درگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں