معلق چٹان جس کے نیچے 3000 فٹ گہری کھائی ہے
ناروے (نیٹ نیوز)ناروے میں دوپہاڑیوں کے درمیان موجود ایک بڑی چٹان دنیا بھر میں مشہور ہے ۔
سیاح اس چٹان پر کھڑے ہوکر تصاویر لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر یہ ایک مشہور اور جانی پہچانی جگہ بن چکی ہے ۔اس بڑی معلق چٹان کو جیرگ بولٹن کا نام دیا گیا ہے ۔اس مقام پر پیدل پہنچنا بہت آسان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر عمر کے لوگ یہاں ضرور آتے ہیں۔
اس حیرت انگیز مقام کو انسان دوست بھی کہا جاتا ہے کیونکہ دو پہاڑیوں پر اٹکے پتھر پر اترنے کیلئے خاص محنت درکار نہیں ہوتی۔ دوسری جانب اب تک یہاں کوئی جان لیوا حادثہ بھی نہیں ہوا ہے ۔تاہم اس کے نیچے کم سے کم 3200 فٹ گہری کھائی ہے اور گرنے کی صورت میں بچنے کا کوئی امکان نہیں رہتا۔ ناروے کی روگا لینڈ کاؤنٹی میں واقع یہ ایک قدیم بولڈر ہے اور مضبوطی سے اپنی جگہ جما ہوا ہے ۔