بے تحاشا سونا پہننے کے شوقین نے حیران کن وجہ بتادی

بے تحاشا سونا پہننے کے شوقین نے حیران کن وجہ بتادی

ہنوئی(نیٹ نیوز)سونا پہننے کے جنونی ویتنامی شہری نے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر بھی سونا چڑھوا دیا۔ ویتنامی شہری صوبہ آن گیان سے تعلق رکھتے ہیں اور امریکا میں پائی جانے

والی چھپکلیوں کی فروخت کا کام کرتے ہیں جو بطور بیش قیمتی پالتو جانور استعمال ہوتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ تران ڈک لوئی پیشے کے اعتبار سے ایک تاجر اور اپنے پیسوں کی نمائش سونے کے زیورات پہن کر کرتے ہیں۔ویتنامی شہری کا ماننا ہے کہ سونا تجارت میں خوش نصیبی کو اپنی جانب کھینچتا ہے ، جس کے لیے وہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب بھی گھر سے نکلے تو سونے کے بہت زیادہ زیورات پہن کر نکلے ۔تران ڈک لوئی بہت زیادہ سونا پہننے کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول ہے ، ویتنامی شہری کا کہنا ہے کہ پہلے کم زیورات پہنتا تھا پھر تعداد بڑھا دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں