مریض کی آنتوں سے پورا گلاس برآمد، ڈاکٹرز حیران
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک شخص شیشے کا پورا گلاس نکل گیا جس کے بعد اسے پیٹ میں شدید درد شروع ہوگیا، ڈاکٹرز کو سرجری کے ذریعے گلاس نکالنا پڑا۔
ریاست بہار میں ایک شخص شدید قبض اور پیٹ میں درد کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس آیا، ایکسرے میں ڈاکٹرز کو آنت میں کوئی بڑی چیز دکھائی دی۔بعد ازاں وہ چیز شیشے کا ایک چھوٹا گلاس نکلا۔ڈاکٹرز کے مطابق مریض کا کہنا تھا کہ وہ چائے پیتے ہوئے اس گلاس کو نگل گیا تھا تاہم یہ ایک نہ سمجھ آنے والی بات ہے ، کیونکہ خوراک کی نالی چوڑائی میں اتنی بڑی نہیں ہوتی کہ ایک گلاس وہاں سے گزر کر آنتوں تک پہنچ سکے ۔
بہرحال ڈاکٹرز نے اس کی سرجری کا فیصلہ کیا۔انہوں نے پہلے اینڈو سکوپی کے ذریعے گلاس کو بغیر آپریشن کے جسم سے نکالنے کی کوشش کی، لیکن اس میں ناکامی کے بعد انہوں نے سرجیکل پراسس کے ذریعے پیٹ اور آنتیں چیر کر گلاس باہر نکالا۔