چیونگم نگلنا جسم کو مشکل میں ڈال سکتا ہے ،ماہرین
لاہور(نیٹ نیوز)کہا جاتا ہے کہ چیونگم نگل لی جائے تو یہ ہضم نہیں ہوتی اور کئی سال تک ہمارے معدے میں موجود رہتی ہے ، ایسا تو نہیں ہے البتہ چیونگم نگلنا جسم کو مشکل میں ضرور ڈال سکتا ہے ۔
میں موجود بیشتر اجزا ہضم ہوجاتے ہیں، اس میں مٹھاس، فلیور، سافٹ نس اور دیگر اجزا شامل ہیں، چیونگم کی بنیاد البتہ آسانی سے ہضم نہیں ہوتی۔ ہمارا ہاضمہ چیزوں کو ہضم کرنے کیلئے بنا ہوتا ہے اور جو نہیں کرپاتا وہ اسے آنتوں میں منتقل کر کے فضلے کے ذریعے خارج کردیتا ہے ۔ اگر ہم چیونگم نگل لیتے ہیں تو یہ غذائی نالی کے ذریعے چھوٹی آنت تک پہنچ جاتی ہے ، چھوٹی آنت شکر اور دیگر اجزا کو جذب کرلیتی ہے اور ناقابل ہضم حصے کو کولون میں منتقل کردیتی ہے ۔
وہاں سے یہ فضلے کے ذریعے خارج ہوجاتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چیونگم نگلنا عادت بنالینا نقصان دہ ہوسکتا ہے یعنی گم کی زیادہ مقدارچیونگم آنتوں کو بلاک کرسکتی ہے بالخصوص بچوں میں۔