کشش ثقل سے چارج ہونیوالی الیکٹرک ٹرین کا منصوبہ
سڈنی (نیٹ نیوز)ایک آسٹریلین کمپنی دنیا کی پہلی ایسی ٹرین تیار کرنے کی خواہشمند ہے جو چلنے کیلئے کشش ثقل کی توانائی کو استعمال کرے گی۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئی نسل کی ٹیکنالوجی کی بدولت بیٹری پر چلنے والی الیکٹرک ٹرین کو ری چارج کیلئے روکنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس ٹرین سے ناصرف 2030 تک کاربن کے اخراج کو صفر پر لانا ممکن ہوگا بلکہ آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی جبکہ نئے مواقع پیدا ہوسکیں گے ۔ یہ ٹرین کشش ثقل کی توانائی کو استعمال کرکے بیٹری پاور سسٹم کو چارج کرے گی اور اضافی چارجنگ کی ضرورت ختم کردے گی۔کمپنی کی سی ای او الزبتھ گینز کے مطابق ہپ ٹرین دنیا کی سب سے بہترین بیٹری الیکٹرک ٹرین ہوگی اوراس کی تیاری پر 5 کروڑ ڈالرز لگ سکتے ہیں ،توقع ہے کہ یہ دنیا بھر میں فروخت ہوگی۔