مور11مختلف آوازیں نکالنے اورسانپ مارنے میں ماہر

 مور11مختلف آوازیں نکالنے اورسانپ مارنے میں ماہر

لاہور(نیٹ نیوز)مور کی آواز کو دوسرے پرندوں کی طرح سریلی آوازوں میں شامل نہیں کیا جاتا بلکہ اس کی آواز کو ناخوشگوار اور چیخنے کی آوازیں کہا جاتا ہے جبکہ اسے اکثر اونچی آواز والی مخلوق بھی سمجھا جاتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مور 11 مختلف آوازیں نکال سکتا ہے ۔پیدائش کے وقت مور کی دم نہیں ہوتی جس کی وجہ سے نر اور مادہ مور ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں، جب مور تین ماہ کے ہوجاتے ہیں تو اُن کے جسم پر پنکھ آنا شروع ہوجاتے ہیں اور تقریباََ تین سال میں مکمل پنکھ آجاتے ہیں۔ سانپ کو مور اپنا دشمن مانتا ہے اوراسے قابو کر کے مار ڈالتا ہے اور اسے کھا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں