آب و ہوا میں تبدیلی،گرم خزاں سے تتلیوں کی بقا کو خطرہ
فن لینڈ(نیٹ نیوز)معلوم ہوا ہے کہ ایک قسم کی تتلی طویل اور قدرے گرم موسم خزاں سے متاثر ہورہی ہے اور اس کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔سبز رگوں والی سفید تتلی پر تحقیق ہوئی ہے۔
جس سے معلوم ہوا ہے کہ موسم خزاں طویل اور گرم ہونے سے وہ اپنی توانائی تیزی سے استعمال کرتی ہے ۔ یہاں تک کہ موسمِ بہار میں زندہ رہنا محال ہوجاتا ہے کیونکہ وہ بہت کمزور ہوچکی ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق حساس تتلیوں میں توانائی کا ایک نازک طریقہ ہوتا ہے اور وہ متاثر ہوجائے تو ان کی اپنی جان خطرے میں آسکتی ہے ۔ پھر یہی تحقیق دیگر اقسام کی تتلیوں پر بھی لاگو کی جاسکتی ہے ۔خزاں کی طوالت میں سفید تتلیوں کے پیوپا زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں اور موسمِ بہار تک ان کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔ اس طرح تتلی بنتے ہی مرجاتے ہیں جس کی وجہ کلائمٹ چینج بتائی جارہی ہے ۔