لتھوانیا ،دشمن کے ڈرون کو ناکارہ بنانے والا ’ ڈرون‘ تیار

 لتھوانیا ،دشمن کے ڈرون کو ناکارہ بنانے والا ’ ڈرون‘ تیار

ولنیئس(نیٹ نیوزـ)معیاری فوٹیج کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال عام ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی مسائل بھی پیدا کررہا ہے تاہم اسے بھی ہاتھ کرنے کیلئے ڈرون ایجاد کرلیا گیا ہے ۔

یہ اہم ترین ایجاد یورپی ملک لتھوانیا کے ایک موجد کی کاوش ہے جو پہلے بھی اس طرح کی اشیا بناتے رہے ہیں، یہ ڈرون ایک ڈبے سے گولی کی طرح فائر ہوتا ہے اور اس کی اطراف میں لگی چاروں پنکھڑیاں کھل جاتی ہیں۔اسی دوران ڈرون ایک جالا پھینکتا ہے جو دشمن ڈرون کے ہاتھ پیر باندھ کر اسے نیچے گرادیتا ہے ، اس جالے والے ڈرون کو ’ڈرون انٹرسیپٹر‘ کا نام دیا گیا ہے ۔

ڈرون برق رفتاری سے نکلتا ہے اور سامنے موجود چھوٹے کواڈ کاپٹر کو اپنے جال میں پھنسالیتا ہے ، اس کا کیمرہ مسلسل دشمن ڈرون کا بصری تعاقب کرتا رہتا ہے اور یوں تیزی سے اوپر اٹھ کر اپنی پنکھڑیاں کھول کر جال پھیلاتا ہے اور دوسرے ڈرون کے گرد گھیرا تنگ کرکے اسے نیچے پٹخ دیتا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں