سپائنی ماؤس میں اپنے زخم خود ٹھیک کرنے کی صلاحیت
واشنگٹن (نیٹ نیوز ) افریقی نسل کے نوکدار بالوں والے چوہوں کی خاص نسل سپائنی ماؤس میں اپنے زخموں کوخود ٹھیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔
امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کینیا، صومالیہ، تنزانیہ اور کچھ دیگر افریقی ممالک کے بنجر علاقوں میں پائی جانے والی اس مخلوق کے پاس قدرتی طور پر ایک ایسی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے جو کسی تحفے سے کم نہیں۔ چوہوں کی یہ نسل اپنی جلد، دل، گردے اور ریڑھ کی ہڈی کے نہایت مہلک زخموں پر بھی قابو پا سکتی ہے ۔
پرتگال کی یونیورسٹی آف پورٹو سے منسلک اعصابی نظام کی ماہر مونیکا ساؤسا اوران کی ٹیم اس وقت واقعی ششدر رہ گئے جب لیبارٹری میں رکھی ہوئی چوہیا نے حیران کُن طور پر اپنی ریڑھ کی ہڈی کے زخم پر قابو پا لیا، فالج زدہ چوہیا چند ہی ہفتوں میں مکمل تندرست ہوگئی ۔