آواز بدلنا چمگاڈر کے اپنے دشمن الو کو بھگانے کا طریقہ نکلا

آواز بدلنا چمگاڈر کے اپنے دشمن الو کو بھگانے کا طریقہ نکلا

روم(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چمگادڑیں حملہ آور الوؤں سے بچنے کیلئے اپنی آواز بدل کر ڈنک دار مکھیوں یا تتلیوں کی بھنبھناہٹ جیسی نقل اتارتی ہیں۔

اگرچہ آواز یا شکل بدل کر دشمن کو ڈرانا یا اس سے بچنے کا ہنر اب تک کیڑے مکوڑوں میں ہی سامنے آیا ہے لیکن پہلی مرتبہ یہ خاصیت کسی ممالیہ میں دریافت ہوئی ہے ۔اٹلی میں واقع نیپلس فیڈریکو دوم یونیورسٹی کے سائنسداں ڈینیلو ریوسو نے کئی برس قبل چمگادڑ کی انوکھی بھنبھناہٹ سنی تھی جب وہ پی ایچ ڈی کر رہے تھے ،تب سے شروع کی گئی تحقیق کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنے کہ چمگاڈرایسادشمن الو سے بچنے کیلئے کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں