فرش پر جھاڑو اور پانی سے بھرپور صفائی کرنیوالا روبوٹ

فرش پر جھاڑو اور پانی سے بھرپور صفائی کرنیوالا روبوٹ

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا میں ایسا روبوٹ تیارکیاگیاہے کہ جو جھاڑو اور گیلے کپڑے سے فرش صاف کرنے کی مشقت نہایت خوش اسلوبی اور تیزی سے انجام دے سکتا ہے ۔

اپنا کام مکمل کرنے کے بعد یہ ازخود اپنے چارجنگ خانے میں پہنچ جاتا ہے اور وہاں چارج ہوتا رہتا ہے ۔ اب ایپ کی بدولت اس کی ٹائمنگ اور کام کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ بہت قوت سے ہوا کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 3200 پی اے قوت تک ہوسکتی ہے ، یہ گرد کے چھوٹے ذرات اپنی جانب کھینچ لیتا ہے ۔اس کا اندرونی نظام 60 روز کی گرد اپنے اندر رکھ سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں