پُراسرار دھاتی گیندیں آسمان سے آگریں، لوگ خوفزدہ

پُراسرار دھاتی گیندیں آسمان سے آگریں، لوگ خوفزدہ

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں پراسرار دھاتی گیندوں آسمان سے گرنے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریاست گجرات کے علاقے بھالج، کھمبھولاج اور رام پور میں رہائشیوں کو آسمان سے گرنے والی عجیب و غریب دھاتی گیندیں ملیں۔ پراسرار دھاتی گیندوں کو دیکھ کر گاؤں والے حیران و پریشان ہوگئے ۔آسمان سے دھاتی گیندیں گرتے ہی مقامی رہائشی زور دار آواز سن کر ممکنہ زلزلے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم باہر آتے ہی انہوں نے ان گیندوں کو دیکھا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا جنہوں نے تحقیقات شروع کرنے کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی مدد لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ یہ کس قسم کا خلائی ملبہ ہے لیکن گاؤں والوں کے مطابق یہ آسمان سے گرا ہے ۔پولیس کیمطابق فیصلہ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد ہی ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں