جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول

جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول

ٹوکیو)(نیٹ نیوز)بعض افراد اور ادارے چاہتے ہیں کہ ان کی ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا خفیہ ہی رہے اور کسی کے ہاتھ نہ لگے ۔

اب جاپان میں ایسی مشینیں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں جو صرف 100 ین میں ہارڈ ڈسک کا حلیہ بگاڑ دیتی ہیں اور ان میں سے ڈیٹا حاصل نہیں کیا جاسکتا۔دکان کے اس سلسلے کا نام ڈارک پاسٹ فائنل ڈسپوزیبل ہے ۔ جہاں کوئی بھی آکر معمولی قیمت پر اپنی ہارڈ ڈسک ایک خصوصی مشین میں ڈالتا ہے ۔ مشین چند منٹوں میں ہارڈ ڈسک کو توڑ مروڑ کر ناقابلِ استعمال بنادیتی ہیں۔2020 میں اس سلسلے کی پہلی مشین لگائی گئی تھی جو اب تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ۔ ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والوں میں کاروباری ادارے اور بینک سرِ فہرست ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کاروباری راز کسی کے ہاتھ لگیں۔ اس کی قیمت صرف 160 پاکستانی روپے کے برابر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں