مینڈکوں کی کمی ماحول پر پر سنگین نتائج مرتب کرسکتی

مینڈکوں کی کمی ماحول پر پر سنگین نتائج مرتب کرسکتی

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں موسمِ سرما کے دوران مینڈکوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم سائنسدانوں کی جانب سے ان ہلاکتوں کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

آسٹریلیا کے شہر سِڈنی کی نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی ماہرِ حیاتیات جوڈی رولے اور محققین نے براعظم میں رہنے والے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ بیمار یا مردہ مینڈک کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات وہ آسٹریلین میوزیم کو بھیجیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ مینڈکوں کی کم ہوتی تعداد اور دیگر کی ہلاکتوں کے حوالے سے ای میلز موصول ہونا شروع ہوچکی ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ بیمار، بوڑھے یا زخمی مینڈک موسمِ سرما میں اپنے مدافعتی نظام کے کمزور ہوجانے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ مینڈکوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہمارے ماحول پر ممکنہ طور پر سنگین نتائج مرتب کرسکتی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں