بڑے شہابی پتھروں کی ٹکر سے زمین کونئی شکل ملی، تحقیق

بڑے شہابی پتھروں کی ٹکر سے زمین کونئی شکل ملی، تحقیق

پرتھ(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ زمین پر موجود برِاعظم زمین سے ٹکرانے والے بڑے شہابی پتھروں کے سبب نمودار ہوئے ۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق ہماری زمین کے ابتدائی ایک ارب برس میں اس پر خلائی اشیاء کی خوب بمباری ہوئی۔ محققین کا طویل عرصے سے یہ ماننا تھا کہ ان تصادمات نے براعظموں کو تشکیل دینے میں مدد دی لیکن اس بات کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔اب محققین نے قدیم شہابی پتھروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہماری زمین کے ماضی میں ان کا اہم کردار دریافت کیا ہے ۔مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں قائم کرٹِن یونیورسٹی کے ٹِم جانسن کا کہنا تھا کہ مغربی آسٹریلیا کے پِلبارا خطے کی چٹانوں میں زِرکون نامی معدنی کی باریک کرچیوں کا معائنہ کر کے ان بڑے شہابی پتھروں کی ٹکروں کے متعلق معلوم ہوا۔یہ خطہ زمین کا ایسا خطہ ہے جہاں قدیم باقیات اب تک سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں